ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش: زرعی قوانین کی مخالفت،کسانوں کی حمایت میں کمل ناتھ،دگ وجے کا بھوک ہڑتال

مدھیہ پردیش: زرعی قوانین کی مخالفت،کسانوں کی حمایت میں کمل ناتھ،دگ وجے کا بھوک ہڑتال

Tue, 15 Dec 2020 19:22:20    S.O. News Service

بھوپال، 15/دسمبر (آئی این ایس انڈیا) زرعی قوانین کے فوائد کی تشریح اور نام نہاد ’تفسیر‘ کیلئے بی جے پی کسان سمیلن کا انعقاد کررہی ہے،تو دوسری طرف سابق وزیر اعلی کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ سمیت تمام کانگریس لیڈران کسانوں کی حمایت میں ’اپواس‘ رکھیں گے۔

نئے زرعی قانون کے خلاف دہلی میں کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ریاستی کانگریس نے سڑک پر اترنے کااعلان کیا ہے۔کانگریس قائدین ریاستی ہیڈ کوارٹر سے بلاک سطح تک کسانوں کی حمایت میں ’اپواس‘ رکھیں گے۔

سابق وزیر جیتو پٹواری نے بتایا کہ کون سے ضلع میں جب احتجاج ہوگا، اس کا پروگرام جلد جاری کردیا جائے گا۔اس سلسلے میں سابق وزیر جیتو پٹواری اور پی سی شرما نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کسان مخالف ہے۔ کانگریس کسانوں کی تحریک کی حمایت میں بھی راستہ اختیار کرے گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش میں 6 ماہ میں 267 منڈیوں میں سے 47 منڈیاں بند کردی گئیں ہیں۔ منڈیوں کی بند کئے جانے کی متعلق تفصیلات سرکاری پورٹل پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی سپورٹ قیمت 1975 روپے ہے، لیکن سپورٹ پرائس پرنہیں خریدی جارہی ہے۔

جیتو پٹواری نے الزام لگایا کہ آج بی جے پی کے وزیر کسانوں کیخلاف قابل اعتراض تبصرہ کر رہے ہیں۔ کاشتکاروں کو چین -پاکستان کے ساتھ ٹکڑے ٹکڑے گینگ بتایا جارہا ہے۔سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے الزام عائد کیا کہ آج کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے وعدہ سے کسانوں کو مکمل طور پر برباد کرنے کا  عندیہ دیا جارہاہے۔


Share: